ٹرمپ نے سوال کرنے والے صحافی کو جھاڑ پلادی

241

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے شہریوں کو کورونا وائرس کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، جس پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے اور بری رپورٹنگ کا الزام عائد کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے، امریکیوں کو امید دلانے کے بجائے سنسنی خیزی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے موقع پر این بی سی نیوز کے صحافی نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ملیریا کی دوا کورونا وائرس کے خلاف کارگر ثابت ہوتی ہے اور اس پر کوئی تحقیق بھی نہیں کی گئی کہ یہ متاثرین کے لیے محفوظ بھی ہے یا نہیں۔