شہید فلسطینی کی والدہ کو اسرائیلی  جیل سے رہا کرنے کا عمل مؤخر

178

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی والدہ کی رہائی مؤخر کردی ہے۔ وفا مہداوی کا تعلق غرب اُردن کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ کے مقام سے ہے اورانہیں اسرائیلی فوج نے 2019ء میں حراست میں لیا تھا۔ کمیٹی برائے اسیران کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے شہید فلسطینی اشرف نعالوہ کی والدہ کو جیل سے رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے وفا المہداوی کو 19 مارچ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وفا مہداوی کو 40 ہزار شیکل کی ضمانت پر رہا کردیا جائے گا۔