ارب پتی مائیک بلومبرگ کا ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کو 2 کروڑ ڈالر کا عطیہ

189

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ارب پتی مائیک بلومبرگ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک جماعت کی ’ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی‘ کو ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیو یارک کے سابق میئر بلومبرگ رواں ماہ کے آغاز میں سپر ٹیوزڈے میں شکست کے بعد ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے ڈیموکریٹک جماعت کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ ایک انتخابی مہم میں بلومبرگ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ہی مقصد ہے ٹرمپ کو ہرانے کے لیے ڈیموکریٹس کی مدد کرنا۔