چینی کمپنی نے دوا چھڑکنے  والا روبوٹ تیار کرلیا

217

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش دوا چھڑکنے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ چینی کمپنی فلائی ڈریگن نے مہلک وبا کے خلاف جنگ میں دوا کا اسپرے کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو کھلے علاقوں میں خودکار نظام کے تحت دوا کا چھڑکاؤ کررہا ہے۔ کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ ہم نے ادویات کا چھڑکاؤ کرنے والے انسانوں کو مضر اثرات سے بچانے اور قرنطینہ والے مقامات پر دُور رہ کر دوا چھڑکنے کے لیے موجودہ حالات کے تقاضوں کے تحت جدید روبوٹ تیار کیا ہے۔