لیبیا میں باغی ملیشیا کی گولہ باری جاری‘ 3 بچیاں زخمی

255

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے مشرقی علاقوں میں باغی ملیشیا اور ان کے معاون جنگجوؤں نے دارالحکومت طرابلس کے مختلف علاقوں پر توپ کے گولے برسا دیے۔ قومی حکومت کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شہری آبادیوں، اسکولوں اور دیگر املاک پر حملہ کرکے باغی حفتر ملیشیا نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران ایک گھر کے نشانہ بننے کے نتیجے میں 3 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ طرابلس کے مرکز میں واقع قدیم شہر کو ہدف بناتے ہوئے باغیوں نے بم باری کرکے ایک شہری کو زخمی کردیا ہے۔