مولانا محمد دین منصوری کے بہنوئی وفات پاگئے ،اسد اللہ بھٹوو دیگر کا اظہار تعزیت

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ناظم مالیات مولانا محمد دین منصوری کے بہنوئی اور امیر ضلع شمالی وسطی کراچی محمد یوسف کے ماموں وفات پاگئے، نماز جنازہ و تدفین قاضی احمد کے قریب آبائی گاؤں میں ہوئی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، محمد حسین محنتی و دیگر صوبائی ذمے داران نے مولانا محمد دین منصوری سے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا صوبائی دفترمیں اس حوالے سے تعزیتی اجتماع بھی منعقد ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت ودرجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔