کورونا وائرس :نئی دہلی میں بھی لاک ڈائون کا فیصلہ

231

نئی دہلی ( صباح نیوز)بھارتی حکومت کی جانب سے آج 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ریل، میٹرو اور بسوں کی سروس بند کردی گئی ہے جبکہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے دارالحکومت میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں حکام کی جانب سے عوامی اجتماع پر پابندی کے بعد دوسرے شہروں سے روزگار کے لیے آئے ہوئے افراد ریل گاڑی میں خطرناک طریقے سے سوار ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجر وال کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم لاک ڈائون نہیں ہیں لیکن شہر اور ملک کو بچانے کے لیے ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔