کانگو وائر س ،پاک کالونی کا رہائشی جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے پاک کالونی کے رہائشی میں کانگو وائرس کا انکشاف، جناح اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیمیں جمالی کے مطابق پاک کالونی سے 40 سالہ شخص کو کانگو بخار میں لایا گیا تھا، اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ متاثرہ شخص پیشے کے لحاظ سے قصاب ہے۔