غیرملکی فضائی کمپنیوں کو فیری اور چارٹر فلائٹ کی اجازت

356

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان نے تمام غیرملکی فضائی کمپنیوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو پاکستان سے لے جانے کے لیے فیری فلائٹ کرسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیری فلائٹ اور چارٹر فلائٹ کی اجازت ہوگی۔ یعنی پاکستان میں مسافر لانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ خالی جہاز مسافروں کو لے جانے کے لیے آسکیں گے۔