وزیراعلیٰ سمیت سندھ کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ رولز اینڈ بزنس 1986ء میں ترمیم سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر۔ توہین عدالت کی دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ گورنمنٹ رولز اینڈ بزنس 1986ء میں چیف سیکرٹری نے ترمیم کی۔ بعض اختیارات گورنر سے لے کر سندھ حکومت کے سپرد کیے گئے۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا مگر کابینہ نے چیف سیکرٹری کے فیصلے کی تائید کردی۔ وزیراعلٰی سندھ سمیت پوری کابینہ توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔ وزیراعلی سندھ سمیت پوری کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔