جامعہ پنجاب غیر قانونی بھرتی کیس، ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب کاجواب جمع

250

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی کیس میں نیب نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت تمام ملزمان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، ڈاکٹر مجاہد کامران نے قانون سے ہٹ کر بھرتیاں کیں، عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے۔