کورونا سے بچائو کیلیے احتیاطی تدابیر پر  عمل کیا جائے ‘ناہید ظہیر

136

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی حلقہ خواتین کی ناظمہ ناہید ظہیر نے کہا کہ کورونا وائرس ایک آزمائش سے کم نہیں ہے ۔مائیں اپنے بچوںکو گھروں میں رکھیں اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے پرہیز کیا جائے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ احتیاطی تدبیر کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔اپنے بچوں اور گھر والو کو کررورنا سے بچانے کے لیے بھرپور طریقے سے توجہ دی جائے۔