ڈاکٹر عاصم ودیگر کیخلاف کرپشن کیس گواہ کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس سے متعلق نامزد گواہ محمد اشفاق کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں نامزد گواہ محمد اشفاق کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔