اتحاد ٹائون پولیس نے بزرگ شہری سے ایک لاکھ روپے ہتھیالیے

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتحاد ٹائون کی پولیس نے بزرگ شہری سے ایک لاکھ روپے ہتھیا لیے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں بلدیہ ٹائون گلشن غازی کے رہائشی بزرگ شہری نے کہا ہے کہ 20مارچ کو اسے پولیس پکڑ کر تھانے لے گئی اور تھانے میں کہا کہ گٹکے اور ماوے کی تین تھیلیاں برآمد ہوئی ہیں ،تمہیں بند کردیں گے ،شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجھے ڈرا دھمکاکر ایک لاکھ روپے وصول کر کے چھوڑ دیا۔تھانے سے آنے کے بعد بزرگ شہری محمد شبیر نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ ظلم کیا گیا میں غریب آدمی ہوں میرے گھر والوں نے مانگ تانگ کر پیسے جمع کر کے پولیس کو دیے ہیں بزرگ نے افسران سے اپیل کی ہے کہ راشی پولیس والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلوائی جائے۔