کوروناکا خوف، ایس بی سی اے میں عوام کے داخلے پر پابندی

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات ، حکومت سندھ کی جانب سے موصول ہونے والے ہدایت نامے کی روشنی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کورونا وائرس کے پیش نظر عوام الناس کے داخلے پر پابند ی عائد کردی گئی ہے جبکہ عام پبلک اپنی شکایات و کمپلین کے سلسلے میں ایس بی سی اے کی ویب سائٹ پر موجود ای میل ایڈریس کے ذریعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں مہلک کوروناوائرس سے بچائو کے لیے جاری حفاظتی مہم کے سلسلے میں ایس بی سی اے میں سے جراثیم کش اسپرے بھی کیاجارہاہے جو ہفتہ واتوار کی تعطیلات میںبھی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔مزید برآں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام اور ان کے خلاف ایس بی سی اے کی جاری انہدامی مہم کے سلسلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے محمد اسلم اور ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرنسیم الغنی سہتو سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اس دوران شہر میںغیرقانونی تعمیرات کے سدباب اور انہدامی کارروائیوں سے متعلق موضوع پر گفتگوکی گئی ،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف احکامات کی تعمیل میں انتہائی سختی سے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے احکامات کی تعمیل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیاں جاری ہیں، ایس بی سی اے نے پروجیکٹ ملیحہ ٹاور،واقع سرجانی ٹائون میں تشہیر و فروخت مہم کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے ،حکومت سندھ کی کوروناوائرس کے خلاف مہم کے سلسلے میں ایس بی سی اے میںاسپرے کیاگیاجبکہ غیرقانونی تعمیرات اور انہدامی مہم کے ضمن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ڈائریکٹرجنرل سے ملاقات کی ۔