رینجرز نے کورونا سے بچائو کے لیے  آگاہی مہم کاآغاز کردیا

208

کراچی(اسٹاف پورٹر)سندھ رینجرزکی جانب سے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، رینجرز کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کو ضروریات ِزندگی کی فراہمی میں ہر طرح کی معاونت کرے گی،رینجرز ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کی موبائلیں کراچی کی عوام کی خدمت اور آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر کا بندوبست بھی کیا گیا۔