سینیٹائزر بنانے میں استعمال ہونے والا 60کلو گرام کیمیکل برآمد

195

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کھارادر پولیس نے سینیٹائزر بنانے میں استعمال ہونے والا 60کلو گرام کیمیکل برآمد کر کے چا ر افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے ہفتے کے روز کاروائی کے دوران سینیٹائزر بنانے کے لیے استعمال ہونے والا 60کلو گرام کیمیکل برآمد کر کے چار دکانداروں زبیر احمد، محمد علی ،بلال آفتاب اور حذیفہ کو گرفتار کر کے دفعہ 188کے تحت ایف آئی آر نمبر 309/2020درج کرلی۔پولیس کے مطابق مذکورہ کیمیکل مارکیٹ میں ایک ہزار روپے کلو فروخت ہوتا رہا ہے ۔