قرنطینہ مراکز کو پانی بلا تعطل فراہم کرینگے، ایم ڈی واٹر بورڈ

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ ایکسپوسینٹر کراچی میں قائم قرنطینہ مرکز کو پانی کی فراہمی بلاتعطل وبلاکسی ناغے جاری رکھے گا ، قرنطینہ سینٹرز پر واٹر ٹینکر کھڑے کیے جائیں گے،صفائی ستھرائی کے لیے بھی پانی فراہم کیاجائیگا، کراچی کے مضافات میں قائم قرنطینہ مراکز کو ٹینکروںکے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے، اس سلسلے میںایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیربلدیات اور دیگر کے ساتھ ایکسپو سینٹر میں پاک فوج کے تعاون سے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئر واٹر،چیف انجینئر بلک کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیںجبکہ اس ضمن میں فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیاہے ۔سیوریج کی نکاسی کے لیے واٹربورڈ کی جیٹنگ ،راڈنگ اور سیورکلینگ مشینیں 24گھنٹے ان مراکزپر ضروری عملے سمیت موجود رہیں گی ،واٹربورڈ کا ہائیڈرنٹس سیل اورسیورکلینگ ایکوپمنٹ اینڈ سروسز ورکشاپ ڈویژن24گھنٹے مصروف عمل ہے،علاوہ ازیں شہرکو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کا نظام رواں رکھنے کے لیے واٹربورڈ کے 165سے زاید چھوٹے بڑے پمپنگ اسٹیشن فلٹر پلانٹس لیباریٹریز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور عملہ اپنے فرائض ادا کررہا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے مضافات میں قائم قرنطینہ سینٹر کابھی دورہ کیا اور فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔