اسلام آباد : ڈپلومیٹک ایریا سے برطانوی سفارتکار کی لاش برآمد

231

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں فلیٹ سے 65سالہ برطانوی سفارت کار کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔اسلام آباد پولیس کے مطابق برطانوی شہری کی لاش ڈپلومیٹک ایریا میں فلیٹ سے برآمد ہوئی جن کی شناخت برین جارج رابنسن کے نام سے ہوئی،برین جارج رابنسن برطانوی سفارت خانے میں تھرڈ سیکرٹری کی حیثیت سے تعینات تھے۔پولیس نے لاش کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ برین جارج رابنسن کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، لاش3 سے 4 دن پرانی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت سامنے آئے گی۔