آغاخان، ضیاالدین اور لیاقت نیشنل کو فری ٹیسٹنگ کا پابند کیا جائے، حافظ نعیم

240

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آغا خان ،لیاقت نیشنل ،ضیا الدین جیسے اسپتالوں کو کورونا کے حوالے سے فری سروس اور ٹیسٹنگ کا پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ،اسپتالوں کی صورتحال تو عام مریضوں کے لیے بھی ناگفتہ بہ ہے جبکہ پرائیوٹ اسپتال یا تو مریض نہیں لے رہے یا پھر لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور عام شہریوں کے لیے وہاں علاج کرانا ان کی سکت سے باہر ہے اس لیے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر علاج معالجے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔