آغا خان اسپتال کراچی نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ روک دیے

400

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان اسپتال نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ روک دیے‘ کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں صبح9 بجے سے رات9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تاہم اس وقت اسپتال میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پہلے ڈاکٹر اسکریننگ کرتے ہیں‘ اگر علامات ظاہر ہوں تو ٹیسٹ کے لیے ریفر کیا جاتا ہے‘دوسری جانب ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایمرجنسی میںآنے والے ان مریضوںکو جنہیں او پی ڈی کے لیے اپائنمنٹس دیے گئے تھے ان کے اپائنمنٹس بھی کینسل کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے کراچی میں3 اسپتال مختص ہیں جس میں آغا خان اسپتال بھی شامل ہے۔