کیمبرج سسٹم کے تحت اے او لیول کے امتحانات منسوخ

284

اسلام آباد(صباح نیوز)کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے ملک بھر میں اے، او لیول کے امتحانات منسوخ کر دیے۔ کیمبرج ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہماری ترجیحات طلبہ کا تحفظ اور تعلیم کی فراہمی میں ان کی مدد کرنا ہے۔ متعلقہ اسکول مئی اور جون کے امتحانات سیریز سے اپنے طلبہ کو دستبردار کرا سکتے ہیں، اکتوبر اور نومبر سیریز کے امتحانات میں شریک کراسکتے ہیں۔ کیمبرج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ اسکول اس سلسلے میں برٹش کونسل سے 10اپریل تک رابطہ کر سکتے ہیں، برٹش کونسل کیمبرج امتحانی بورڈ کو اس سلسلے میں 17اپریل تک آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی ممالک نے تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔