پاکستان آنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائر س کی علامات

265

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ائرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران ایک امریکی سفارتکارمیں کورونا وائر س کی علامات پائی گئیں۔امریکی سفارتکار بذریعہ دوحا امریکا سے اسلام آباد پہنچا تھا۔امریکی سفارتکار قطر کی پرواز کیو آر632سے اسلام آباد پہنچا تھا۔اسلام آباد ائرپورٹ پرا سکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔ امریکی سفارتکار کے جسم کا درجہ حرارت بھی زیادہ تھا اور اسے کھانسی بھی آرہی تھی ۔ ائرپورٹ عملے نے امریکی سفارتکار کو آئسولیٹ کر دیا جس کے بعد امریکی سفارتخانے کا عملہ انہیں اپنے ساتھ لے گیااورسفارتکارکوامریکی سفارتخانے میںہی آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا اور امریکی سفارتخانہ خود اس کا علاج کرے گا تاہم اگر ضرورت پڑی تو امریکی سفارتکار کو کسی اسپتال میں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔