گورنر ہاؤس سندھ 2ہفتے کیلیے بندکردیاگیا

293

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ گورنر ہاؤس بھی 2 ہفتے کے لیے بند رہے گا‘ اس ضمن میں سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کے بند کیے جانے کے سرکلر میں کوئی تاریخ نہیں لکھی گئی ہے جبکہ سرکلر کا اجرا کرنے والے افسر کے دستخط بھی نہیں ہیں۔ تاہم سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ 2 ہفتے کی اس بندش سے گورنر ہاؤس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور لازمی سروس سے متعلق دیگر افسران کا تعلق نہیں ہوگا۔