سندھ حکومت کا صوبے کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور

307

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے مشاورت شروع کردی ہے۔

وزیرایلیٰ گورنر سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر کے حکام سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عوام کی نقل وحرکت روکنے کے لیے سخت اقدامات پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ کل رات سے لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن میں جنرل اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے جبکہ کھانے پینے کی ایشیاء گھروں پر ڈیلیوری کی جائیں گی۔