سندھ گورنر ہاوس بھی 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

244

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ  گورنر ہاؤس بھی دو ہفتے کے لیے  کے لیے بند رہے گا ۔ اس ضمن میں سرکلر جاری کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کے بند کیے جانے کے سرکلر میں کوئی تاریخ نہیں لکھی گئی ہے جبکہ سرکلر کا اجراء کرنے والے افسر کے دستخط بھی نہیں ہیں ۔

تاہم سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ دو ہفتے کی اس بندش سے گورنر ہاؤس  کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور لازمی سروس سے متعلق دیگر افسران کا تعلق نہیں ہوگا۔