سعد رفیق کی رہائی، عدالتی فیصلے سے نیب کے اقدامات کی نفی ہوئی، لیاقت بلوچ

469

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی رہائی سے متعلق عدالت کے فیصلے سے نیب کے اقدامات کی نفی ہوئی۔

لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ احتساب کو سیاسی انتقام بنا دیا جائے تو خود حکومتوں کیلئے عذاب بن جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق کی رہائی سے متعلق عدالت کے فیصلے سے نیب کے اقدامات کی نفی ہوئی۔

اس موقع پر سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم تھوڑا حوصلہ دکھائیں پوری سیاسی قیادت کو اپنے ساتھ بٹھائیں، یہ وقت سب کو متحد کرنے کا ہے،مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے بلا تاخیر اے پی سی بلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب سیاست کا وقت نہیں ، ہمیں مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا، توقع ہے ن لیگ بھی ایک دو روز میں کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں معمولی جرائم کے ملزمان کو رہا کیاجانا چاہیے اگر جیلوں میں وبا پھیل گئی تو مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔