کراچی میں بارش کی پیش گوئی

586

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کا امکان ہے جب کہ شہر کراچی میں اتوار سے منگل تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی حصوں سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض شہروں میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہرقائد میں بھی بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کل رات سے بونداباندی یا ہلکی بارش شروع ہوگی۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش کا سلسلہ دو روز تک برقر ار رہ سکتا ہے، 23 اور 24 مارچ تک موسم معتدل رہے گا اور دو روز کے دوران 10 سے 12 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو شہر میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور اتور کو بھی گہرے بادل چھائے رہیں گے۔