پی ایس ایل: 6 لاکھ سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں میچز دیکھے

621

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو 6 لاکھ سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر دیکھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو 6 لاکھ سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر دیکھا۔پی ایس ایل کو ملک کا سب سے بڑا ایونٹ بنانے پر گمنام ہیروز کے علاوہ دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں ملک کے چار شہروں میں ہونے والے میچز 6 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیمز میں بیٹھ کرمیچز دیکھے جبکہ ٹی وی اور یو ٹیوب پر بھی لاکھوں کی تعدادمیں شائقین کرکٹ پی ایس ایل 5 کے میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

پی ایس ایل 2020ء کے پلیٹ فارم سے چائلڈ کینسر اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے بھی آگاہی پیدا کی گئی۔

 یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020ء مکمل طور پر پاکستان میں کروائی گئی جسے کورونا وائرس کے سبب سیمی فائنلز اور فائنل سے قبل ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔