کورونا وائرس، پیمرا کی ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

503

کورونا وائرس کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوزسے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں ہے، جس میں مارننگ، کامیڈی اور دیگرشوز کے شرکاء میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوزسے متعلق گائیڈلائنزجاری کردیں ہے، جس میں مارننگ،کامیڈی اور دیگر شوز کے شرکاء میں ایک میٹرکا فاصلہ رکھنا لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا تیزی سے پھیلتی بیماری ہے، ٹی وی شوز میں فاصلہ یقینی بنایا جائے۔پیمرا کا کہنا ہے کہ براہ راست حاضرین سے شوز، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلئے خطرناک ہیں، تمام چینلز کورونا سے بچاؤ سے متعلق پروگرام نشر کریں۔

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ کورونا سے متعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے،رپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظررکھی جائے اور پروگرامز کے زریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔