ملکی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کا امکان

330

وفاقی حکومت  کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملکی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس  کے خدشے کے باعث سخت فیصلے کر لیے، جزوی لاک ڈاؤن کے بعد فضائی حدود کو بھی بند کیا جارہا ہے۔

 ملکی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کا امکان ہے اور  آئندہ 24 گھنٹوں میں فضائی آپریشن کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کی توقع  ہے۔

وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپسی کیلئے نکلے ہوئےپاکستانی مسافروں کے وطن پہنچنے تک فضائی حدود کھلی رکھی جائیں۔

ذرائع بازی ڈویژن کے مطابق  وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے  اور تمام ٹرانزٹ مسافروں کو پاکستان پہنچانے کے بعد دیگر اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔