اراکین پارلیمنٹ غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں،چیئرمین سینیٹ

307

اسلام آباد: چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ ، ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے اقدامات کرنا ہے اس کے لیے سینیٹ بھی اپنے نام جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری، اراکین پارلیمنٹ ، ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔