کورونا وائرس: سینیٹر سراج الحق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

594

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے، اس وقت مشترکہ قومی لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو جماعت اسلامی نے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے، صحت سے متعلق ہمارے تمام ادارے اور رضا کار قومی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا ایک قومی مسئلہ ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست سے بالاتر ہوکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے سندھ میں خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی مفاد میں فیصلے کیے۔

ٹیلی فونک رابطے میں سراج الحق اور بلاول بھٹو نے قومی مشاورت پر باہمی اتفاق کیا۔