قوم سے اپیل ہے احتیاطی طبی ہدایات پرعمل کریں،شہباز شریف

458

لندن:قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم سے اپیل ہے احتیاطی طبی ہدایات پرعمل کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملکی معیشت اورکورونا کی بگڑتی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما، منتخب نمائندے وکارکنان عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے میں موثرکردار ادا کریں، قوم سے اپیل ہے احتیاطی طبی ہدایات پرعمل کریں،دیگرلوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ علامات بتارہی ہیں کہ کورونا کے بعد معاشی جمود مزید سنگین ہورہا ہے، معیشت اورکورونا کی سامنے آتی صورتحال کےمقابلے میں خامیاں اورشکایات دور کی جائیں، کورونا اور معیشت کیلئے قومی سطح پرمناسب اقدامات کا عمل تیز کیا جائے۔