کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئیں، وزیر ریلوے

525

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام غیرضروری سفرسے اجتناب کرے، لاک ڈاؤن کا اختیارمیرا نہیں وزیراعظم کا ہے، کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئی ہیں تاہم 15 رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات بہترہونے پرمعطل ٹرینیں بحال کی جائیں گی،34 ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں، ریلوے کے 20 فیصد مسافرکم ہوگئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کسی ملازم کونہیں نکالا جارہا ہے، ریلوے کو سبسڈی دینے کے بجائے ریلوے ملازمین کی پنشن حکومت ادا کرے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ریلوے کی پنشن اپنے ذمے لے۔