خیبر پختونخوا: کورونا کے پیش نظر محکمہ صحت کے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں معطل

107

پشاور (آن لائن) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں کورونا وباء کے پیش نظر نافذ صحت ایمرجنسی کے تحت ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں معطل کردی ہیں۔ سیکرٹری صحت کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ہیلتھ سیکرٹریٹ سمیت محکمہ صحت
کے تمام ذیلی دفاتر 23 مارچ کو بھی کھلے ہوں گے۔ محکمہ صحت کے تمام افسران اور ملازمین 21، 22 اور 23 مارچ کو دفاتر میں حاضر ہوں گے۔