عباسی شہید اسپتال کے 10ڈاکٹرز قرنطینہ منتقل

108

کراچی(نمائندہ جسارت)شہر قائد میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے شبہے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے
مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں عباسی اسپتال کے10 ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا، مشتبہ متاثرہ10ڈاکٹروں میں آر ایم او، پی جی اور ہاؤس افسران شامل ہیں۔ عباسی اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کواسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے، اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔