ایف آئی اے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ

139

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعینات ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں
کے ساتھ 4 اضافی الائونس لگا دیے ہیں۔ جن میں افسران اور ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد الائونس بنیادی تنخواہ کا 60 فیصد انویسٹی گیشن الائونس، بنیادی تنخواہ کا 55 فیصد یوٹیلیٹی الائونس اور بنیادی تنخواہ کا 55 فیصد سروسز الائونس شامل ہیں۔