صحت کارڈ پر تحریک انصاف کی تشہیری مہم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

116

اسلام آباد (آن لائن )مسلم لیگ ن نے صحت کارڈ پر تحریک انصاف کی تشہیری مہم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صحت کارڈ پر پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نون نے صحت کارڈ پر حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو صحت کارڈ پر تحریک انصاف
کے پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے روکا جائے۔ پارٹی جھنڈے کی سرکاری وسائل سے شیئر کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے سیاسی رہنما پارٹی، چھنڈے یا نشان کی تشہیر پر پابندی عائد کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے 55 لاکھ روپے رضاکارانہ واپس کر دیے تھے۔ وفاق پاکستان، صحت اور اطلاعات کی وزارتیں عوامی سرمایہ تحریک انصاف کی تشہیر پر اندھادھند خرچ کر رہی ہیں۔ قومی ذمہ داری کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی لیکن بدقسمتی سے کچھ نہ ہوا۔ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔ درخواست نورالحسن تنویر اور برسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری صحت اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔