پی ایس پی حیدرآباد کے تحت کورونا وائرس سے بچائو کیلیے آگاہی مہم کا آغاز

96

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صدر پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے تحت کورونا وائرس سے بچائو کیلیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا پہلے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عوام کو بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے کیلیے لطیف آباد نمبر12حالی روڈ اور مختلف علاقوں میں صدر ڈویژن ندیم قاضی کی قیادت میں اراکین ڈویژن و کارکنان نے کیمپ لگائے اور عوام کوکورونا وائرس سے بچائو کے طریقے بتائے آخر میں عوام میں ہزاروں کی تعداد میں جراثیم کشن صابن تقسیم کیے گئے۔ دریں اثنا صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری کی قیادت میں لطیف آباد نمبر12کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر صابن تقسیم کیے گئے ۔