حیسکو کے افسران وملازمین کو کورونا سے بچاؤ کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے، بلال ناغڑ

153

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں ہی طونان مچایا ہوا ہے، ہر شخص فکر اور خوف کا شکار ہے، ڈسکوز‘ جینکوز واپڈا وائرنگ ‘ این ٹی دی سی ایل کے ملازمین خوف وہراس کا شکار ہیں، انہیں ادویات، ماسک، دستانے سمیت دیگر بچاؤ کی اشیا فراہم کی جائیں۔ آل پاکستان واپڈا ایمپلائز انصاف یونین کے صوبائی چیف آرگنائزر بلال ناغڑ نے مطالبہ کیا کہ حیسکو کے افسران وملازمین کو کورونا سے بچاؤ کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے۔