بلدیہ حیدر آباد کے ملازمین کی ماہ فروری کی تنخواہ تاحال ادا نہیں ہوئی، حضورا مسیح

114

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین سی بی اے کے چیئرمین حضورا مسیح، صدر غلام محمد قریشی، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، سید اسماعیل شاہ، کشن گنگا ہری اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیدریشن حیدر آباد کے صدر سید ذاکر علی، سید اسد علی، امجد لودھی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلدیہ ملازمین کی ماہ فروری کی تنخواہ تاحال ادا نہیں ہوئی، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بلدیہ کے میونسپل کمشنر کو 25 فروری کو ہٹایا گیا تھا، تاحال میونسپل کمشنر تعینات نہیں کیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری بلدیات حیدر آباد میں میونسپل کمشنر تعینات کرنا نہیں چاہتے ہیں، یہ لوگ شہر میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ بلدیہ ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود کورونا وبا سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمشنر تعینات کرکے شعبہ صحت وصفائی اور فائر بریگیڈ پر مامور عملے کو فوری طور پر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔