پی ایس پی کی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم

126

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت کورونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عوام کو بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے کے لیے لطیف آباد نمبر 12 حالی روڈ اور مختلف علاقوں میں صدر ڈویژن ندیم قاضی کی قیادت میں اراکین ڈویژن و کارکنان نے کیمپ لگائے اور عوام کو کورونا وائرس سے بچائو کے طریقے بتائے آخر میں عوام میں ہزاروں کی تعداد میں جراثیم کشن صابن تقسیم کیے گئے۔