بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق،8 زخمی

176

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران بچے سمیت چار افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دو گروپ قبائلی دشمنی میں آپس میں لڑ پڑے ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمداخلت کرکے فائرنگ رکوا ، لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، ضلع صحبت پور میں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مستونگ کی تحصیل دشت میں تیرہ میل کیمقام پر گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا ، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ضلع ژوب کے علاقے بلدیہ چوک میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں چھے نمازی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔