پنگریو، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

174

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو اور دیگر تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و بارود اور منشیات برآمد۔ چوکی انچارج ترائی ASI ہادی بخش رند مع اسٹاف نے کارروائی کر کے مطلوب ملزمان شوکت علی شاہ اور صدرالدین نہڑیو کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، ایک عدد بگ مائوزر، ایک پستول اور 3 رائونڈ برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ شہید فاضل راہو پر آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ سب انسپکٹر فیاض علی برڑو مع اسٹاف نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 2 گٹکا فروش خان محمد شیدی اور امیر بخش ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 335 گٹکے برآمد کرلیے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ ماتلی پر الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ صدر تھانہ پنگریو کے چوکی انچارج خیر پور گنبوہ، ASI شاہ بخش لنجوانی مع اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کر کے چرس فروش علی اصغر شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 65 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ پنگریو پر نارکو ٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔