میرواہ گورچانی، پولیس اور تاجران کی باہمی مشاورت کے بعد مکمل طور پر لاک ڈائون

204

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت میرواہ گورچانی شہر پولیس اور تاجران کی باہمی مشاورت کے بعد مکمل طور پر لاک ڈائون کیا گیا، شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز دودھ، دہی، گوشت، سبزی و کریانہ کی دکانیں، میڈیکل اسٹور کے علاوہ مکمل طور پر بند رہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورا شہر ہو کا منظر پیش کر رہا تھا، تو دوسری جانب مزدور طبقہ بے روزگاری کے باعث پریشان دکھائی دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او ریاض احمد سومرو پولیس نفری کے ہمراہ شہر کا گشت کرتے رہے اور شہر کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے میں انجمن تاجران کے عہدیداران کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔