وفاقی حکومت سے2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پر غور کرنے کی اپیل

175

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے 2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پر غور کرنے کی اپیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میںکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاق سے عوامی ریلیف کے لیے اپیل
کردی ہے۔سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں سے2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پرغورکرے اور شہریوں سے 2ماہ 300یونٹ بجلی کے بلزنہ لے۔اسماعیل راہو نے حکومت سے1000 روپے تک کے گیس بل بھی وصول نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہری گھروں تک محدود ہیں، کاروبار بند ہیں، ریلیف ملناچاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباری، ملازمین، مزدور کاگزر مشکل وقت سے ہو رہا ہے۔ خان صاحب بھلے سندھ کوکوئی فنڈنہ دیں مگرعوام کوتوریلیف دیں، وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان، کے پی تک محدود نہ رہے۔