افغانستان فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،25 اہکار ہلاک

161

کابل(خبر ایجنسیاں) افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر جنگجوئوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کی مدد افغان پولیس میں موجود جنگجوئوں کے ہمدرد 6 اہلکاروں نے کی۔ ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ جنگجوئوں کے حملے میں 25 افغان اہلکار ہلاک، متعدد زخمی اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ عرصے سے طالبان نے اسی طریقے سے افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔حملہ آور کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے جب کہ جنگجوئوں کے مددگار 4 افغان پولیس اہلکار بھی حملہ آوروں کے ساتھ چلے گئے جب کہ 2 مارے گئے۔افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جب کہ انٹرا
افغان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کو طول دیدیا ہے اور طالبان نے بھی افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔