ائیر چیف کی شہید کمانڈر نعمان کے اہل خانہ سے ملاقات ،فاتحہ خوانی کی

135

اسلام آباد( آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کے دوران طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ائر چیف نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید پائلٹ نے اپنی زندگی مادرِ وطن پر قربان کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قبل ازیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان پی اے ایف بیس مصحف پہنچے جہاں انہوں نے نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ کیا جس کی قیادت ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید اپنی شہادت سے قبل کر رہے تھے ۔