چینی ماہرین کی وڈیو کانفرنس، پاکستان کیساتھ تجربات شیئر کیے

164

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد چینی ماہرین نے 4گھنٹے طویل انٹرنیشنل وڈیو کانفرنس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کا وڈیو کانفرنس کے دوران خطاب
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ایسا موقع فراہم کرنے پر چین کے شکرگزارہیں۔میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ چینی حکام نے پاکستان کے کئی سوالات کا جوابات دیے، وڈیو کانفرنس اور جوابات سے ہمارے علم میں اضافہ ہوا۔چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ چین نے30 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دی ہیں، چین پاکستان کو ماسک، حفاظتی لباس اور وینٹی لیٹرز دے گا، چین نے ایک لاکھ میڈیکل ماسک پاکستان کو دے دیے۔چینی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ یورپی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے 20 ممالک وڈیو کانفرنس میں شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے 20 کے قریب ماہرین شریک ہوئے، چین کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنے تجربات پاکستان سے شیئر کرتا رہے گا۔